Home    Arcade    Help    Login    Register  
July 30, 2010, 03:38:06 AM
*
Welcome, Guest. Please login or register.
July 30, 2010, 03:38:06 AM

Login with username, password and session length
Search
Google
Recent Topics
[July 27, 2010, 09:54:41 AM]

[July 26, 2010, 02:51:13 PM]

[July 26, 2010, 12:17:21 PM]

[July 22, 2010, 05:26:33 AM]

[July 19, 2010, 02:54:59 AM]

[July 18, 2010, 07:03:51 PM]

[July 18, 2010, 04:19:32 PM]

[July 17, 2010, 11:57:57 AM]

[July 17, 2010, 11:55:42 AM]

[July 16, 2010, 06:23:07 AM]
Pages: [1]   Go Down
  Print  
Author Topic: اعتزاز احسن کا ای میل اکاؤنٹ ہیک  (Read 202 times)
dimple
Super Member
*****
Offline Offline

Gender: Female
Posts: 2,637


Love your Life


« on: March 07, 2010, 01:48:40 PM »

پیپلز پارٹی کے رہنما اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر بیرسٹر اعتزاز احسن کا ای میل اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا ہے اور ان کے ای میل اکاؤنٹ سے صدر پاکستان کو خط بھی بجھوایاگیا ہے۔


نہ تو میں صدر کو کوئی ای میل بھیجی ہے اور نہ کوئی خط لکھا ہے۔

پریس ریلیز کے مطابق بیرسٹر اعتزاز احسن کے ’جی میل‘ اکاؤنٹ کو ہیک کیاگیا اور ان کی طرف سے ایک خط صدر آصف علی زرداری کو ای میل کیا گیا ہے ۔ سپریم کورٹ بار کے سابق صدر کا کہنا ہے کہ انہوں نے نہ تو صدر آصف علی زرداری کو کوئی خط لکھا ہے اور نہ کوئی ایسی ای میل بھیجی ہے۔

اعتزاز احسن کے مطابق ان کے نام سے ’فیس بک‘ پر بھی ایک جعلی اکاؤنٹ بنایا گیا اور بقول ان کے اس جعلی اکاؤنٹ کے ذریعے لوگوں کی ایک بڑی تعداد کو پیغام بجھوائے گئے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نے وضاحت کی کہ فیس بک پر نہ تو انہوں نے خود کوئی اکاؤنٹ بنایا ہے اور اس قسم کا اکاؤنٹ بنانے کے لیے کوئی اجاز ت دی ہے۔

اعتزاز احسن نے اپنے ای میل اکاؤنٹ کو ہیک کرنے اور اپنے نام سے فیس بک پر جعلی اکاؤنٹ بنانے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ پریس ریلیز کے مطابق اعتزاز احسن نے اس ضمن میں اپنی شکایت کے اندارج کے لیے سائبر کرائمر اتھارٹی سے رجوع کریں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں مختلف اداروں کی ویب سائیڈز کو ہیک کرنا کوئی نئی بات نہیں ہے تاہم کسی معروف رہنما کی ای میل کو ہیک کرنا اور ان کے نام سے جعلی اکاؤنٹ بنانے کا یہ ایک منفرد واقعہ ہے۔

پاکستان میں اس قسم کے جرائم کے لیے قانون موجود ہے جس کے تحت وفاقی تحقیقاتی ادارہ یعنی ایف آئی اے چھان بین کرتا ہے۔ قانونی ماہرین کے مطابق قوانین کے تحت سائبر جرائم میں قید اور جرمانہ کی سزا ہوسکتی ہے۔
Logged

""It breaks your heart to see the one you love is happy
with someone else, but it's more painful to know that
the one you love is unhappy with you"".
Pages: [1]   Go Up
  Print  
 
Jump to:  

     
Powered by MySQL Powered by PHP Contents copyright © Hujra.net, All rights reserved.
Powered by SMF 1.1.11 | SMF © 2006-2009, Simple Machines LLC
TinyPortal v0.9.8 © Bloc
Valid XHTML 1.0! Valid CSS!