Can any body help me,
Kih Bani Israel per MunwaSalwa kitny salo tk nazil hoti rahi?
aur pir band kub aur Q hoi?
Mun wa Salwa me kia kia chezein hoti the?
من وسلوی کا ذکر سورۀ بقرہ کی آیت 57 میں ہے جب بنی اسرائیل لاکھوں کی تعداد میں مصر سے نکل کر جزیرہ نمائے سینا میں آئے تو سر چھپانے کے لیے ان کے پاس خیمے تک نہ تھے۔ دھوپ سے بچنے کے لیے کوئی جائے پناہ میسر نہ تھی۔ اللہ تعالی نے ان پر ابر کا سایہ کر کے بچاؤ کا انتظام کیا ۔ ایک مدت تک آسمان کو ابر آلود نہ رکھا جاتا تو یہ قوم دھوپ سے ہلاک ہو جاتی۔ اسی طرح اللہ تعالی نے (من وسلوی) کی شکل میں قدرتی غذائیں فراہم کیں جو اس مہاجرت کے زمانے میں اُن لوگوں کو چالیس برس تک مسلسل ملتی رہیں۔ (منّ) دھنیے کے بیج جیسی ایک چیز تھی جو شبنم کی طرح گرتی اور زمین پر جم جاتی ، جس کا ذائقہ شہد کی طرح میٹھا ہوتا ۔ (سلوی) بٹیر کی قسم کے پرندے تھے جو کثرت کی تعداد میں زمین پر آبیٹھتے ۔ پوری کی پوری قوم محض انہی غذاؤں پر زندگی بسر کرتی رہی اور اسے فاقہ کشی کی مصیبت نہ اٹھانی پڑی ، حالانکہ آج کسی متمدن ملک میں بھی اگر چند لاکھـ مہاجر یکایک آپڑیں جیسا کہ ملاکنڈ کے عوام کے ساتھـ ہوا تو ان کی خوراک کا انتظام مشکل ہوجاتا ہے ۔
بنی اسرائیل نے اللہ کی نعمتوں پر شکر بجا لانے کی بجائے حضرت موسی سے مطالبہ کیا کہ "اے موسی ، ہم ایک ہی طرح کے کھانے پر صبر نہیں کر سکتے۔ اپنے رب سے دعا کرو کہ ہمارے لیے زمین کی پیداوار، ساگ ، ترکاری ، کھیرا ، ککڑی ، گہیوں ، لہسن ، پیاز ، دال وغیرہ پیدا کرے۔ "
آخر کار نوبت یہاں تک پہنچی کہ ذلت وخواری اور پستی وبدحالی ان پر مسلط ہوگئی اور وہ اللہ کے غضب میں گِھر گئے اور اللہ کی آیات سے کفر کرنے لگے اور پیغمبروں کو ناحق قتل کرنے لگے۔ اسٰی طرح وہ حدود شرع سے نکل نکل جاتے تھے اور اللہ کے ہاں (مغضوب علیہم) ٹہرے تو پھر۔ ۔ نہ رہا (من) او نہ رہا (سلوی) ۔