Home    Arcade    Help    Login    Register  
July 30, 2010, 03:40:37 AM
*
Welcome, Guest. Please login or register.
July 30, 2010, 03:40:37 AM

Login with username, password and session length
Search
Google
Recent Topics
[July 27, 2010, 09:54:41 AM]

[July 26, 2010, 02:51:13 PM]

[July 26, 2010, 12:17:21 PM]

[July 22, 2010, 05:26:33 AM]

[July 19, 2010, 02:54:59 AM]

[July 18, 2010, 07:03:51 PM]

[July 18, 2010, 04:19:32 PM]

[July 17, 2010, 11:57:57 AM]

[July 17, 2010, 11:55:42 AM]

[July 16, 2010, 06:23:07 AM]
Pages: [1]   Go Down
  Print  
Author Topic: خیبر: ایک اور سرکاری سکول تباہ  (Read 216 times)
dimple
Super Member
*****
Offline Offline

Gender: Female
Posts: 2,637


Love your Life


« on: March 04, 2010, 12:30:44 AM »

قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں حکام کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے ایک اور سرکاری سکول کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کر دیا ہے۔

اس ایجنسی میں پچھلے چند ہفتوں سے سکولوں پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

پولیٹکل انتظامیہ خیبر کے ایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ منگل کی رات مسلح افراد نے باڑہ سب ڈویژن سے چند کلومیٹر دور سپین قبر کے مقام پر قائم لڑکوں کے ایک پرائمری سکول میں دھماکہ خیز مواد نصب کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ دھماکوں سے دو کمروں اور چار دیواری پر مشتمل سکول تباہ ہوگیا ہے۔

بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ سکول میں آج بروز بدھ فرنٹیر کور کے زیر اہتمام میڈیکل کمیپ کا انعقاد کیا جانا تھا اور بظاہر اس دھماکے کا مقصد مقامی لوگوں کو کمیپ میں جانے سے منع کرنا تھا۔ تاہم سرکاری طور پر اس سلسلے میں کچھ نہیں کہا گیا ہے۔

خیبر ایجنسی میں گزشتہ چند ہفتوں سے سرکاری سکولوں پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے اور اب تک اس قسم کے واقعات میں بیس سے زائد سکولوں اور تعلیمی اداروں کو تباہ کیا جاچکا ہے۔

مقامی انتظامیہ ان حملوں کا الزام مقامی شدت پسندوں پر عائد کرتی رہی ہے۔ تاہم ابھی تک کسی گروپ نے باضابطہ طور پر ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

یہ دھماکے ایسے وقت پر ہو رہے ہیں جب خیبر ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کی طرف سے شدت پسند تنظیموں کے خلاف چند ماہ سے کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ان میں بعض سکول ایسے علاقوں میں دن کے وقت نشانہ بنائے جاچکے ہیں جہاں کرفیو بھی نافذ رہتا تھا۔

خیال رہے کہ حکومت کی طرف سے یہ دعوے کئی بار کیے جاچکے ہیں کہ باڑہ سب ڈویژن شدت پسندوں سے صاف کردیا گیا ہے لیکن اس کے باوجود سکولوں پر حملوں میں کمی کے آثار دکھائی نہیں دے رہے۔ حکومت کی طرف سے علاقے میں باقی ماندہ رہ جانے والے سکولوں کی حفاظت کا بھی تاحال کوئی انتظام نہیں کیا گیا ہے۔

ادھر فرنٹیر کور صوبہ سرحد کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پشاور کے نیم خود مختار قبائلی علاقے میں کارروائیوں کے دوران تحریک طالبان پاکستان کے دو اہم کمانڈروں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق ہلاک ہونے والے کمانڈر محمد طفیل عرف عبد اللہ اور محمد اقبال تحریک طالبان کاکا صاحب نوشہرہ اور باڑہ کے کمانڈر تھے اور سکیورٹی فورسز کو متعدد جرائم میں مطلوب تھے
۔
Logged

""It breaks your heart to see the one you love is happy
with someone else, but it's more painful to know that
the one you love is unhappy with you"".
Pages: [1]   Go Up
  Print  
 
Jump to:  

     
Powered by MySQL Powered by PHP Contents copyright © Hujra.net, All rights reserved.
Powered by SMF 1.1.11 | SMF © 2006-2009, Simple Machines LLC
TinyPortal v0.9.8 © Bloc
Valid XHTML 1.0! Valid CSS!