Home    Arcade    Help    Login    Register  
July 30, 2010, 03:35:50 AM
*
Welcome, Guest. Please login or register.
July 30, 2010, 03:35:50 AM

Login with username, password and session length
Search
Google
Recent Topics
[July 27, 2010, 09:54:41 AM]

[July 26, 2010, 02:51:13 PM]

[July 26, 2010, 12:17:21 PM]

[July 22, 2010, 05:26:33 AM]

[July 19, 2010, 02:54:59 AM]

[July 18, 2010, 07:03:51 PM]

[July 18, 2010, 04:19:32 PM]

[July 17, 2010, 11:57:57 AM]

[July 17, 2010, 11:55:42 AM]

[July 16, 2010, 06:23:07 AM]
Pages: [1]   Go Down
  Print  
Author Topic: تلاشی سے انکار، مسافر پاکستان نہ جا سکیں  (Read 187 times)
dimple
Super Member
*****
Offline Offline

Gender: Female
Posts: 2,637


Love your Life


« on: March 04, 2010, 12:18:54 AM »

برطانیہ کے مانچیسٹر ائیرپورٹ پر دو خواتین کو جامہ تلاشی سے انکار پر اسلام آباد جانے والی پرواز پر سوار نہ ہونے دیا گیا۔


مشینوں کو اکتوبر دو ہزار نو میں تجرباتی بنیادوں پر مانچیسٹر ائیر پورٹ پر متعارف کرایا گیا تھا

دونوں خواتین مسافر انیس فروری کو ایک پرواز کے ذریعے اسلام آباد جانے والی تھیں جب انہیں نئی سکیننگ مشینوں سے گزر کر جانے کو کہا گیا۔

ایک خاتون جن کے بارے میں خیال ہے کہ وہ مسلمان ہیں انہوں نے مذہبی وجوہات کی بنیاد پر نئی سکیننگ مشین کے تلاشی دینے سے انکار کیا جبکہ دوسری خاتون نے خرابیِ صحت کی وجہ سے سکینر کے سامنے سے گزرنے سے معذوری ظاہر کی۔

خیال ہے کہ یہ پہلے دو مسافر ہیں جنہوں نے فروری میں اس کو لازمی قرار دیئے جانے کے بعد سے نئی سکیننگ مشینوں کے ذریعے جامے تلاشی سے انکار کیا ہے۔

ان مشینوں کو اکتوبر دو ہزار نو میں تجرباتی بنیادوں پر مانچیسٹر ائیر پورٹ پر متعارف کرایا گیا تھا۔

ائیرپورٹ کے ایک ترجمان کے مطابق ان خواتین کو خبردار کیا گیا تھا کہ، سرسری طور پر انتخاب کے بعد، قانونی طور پر ان کا سکیننگ مشینوں میں سے گزرنا لازمی ہے، بصورتِ دیگر انہیں جہاز میں سوار ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

یہ واضح نہیں ہے کہ آیا دو خواتین ایک ساتھ سفر کر رہی تھیں یا الگ الگ۔

ائیرپورٹ پر تعینات سکیورٹی کا عملہ ایکس رے مشینوں کو جسم کے ساتھ چھپایا گیا اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد ڈھونڈنے کے لیے استعمال کرتا ہے لیکن ان مشینوں کے استعمال کو پرائیویسی میں مداخلت کی بنیاد پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ایک بیان میں مانچیسٹر ایئرپورٹ کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ ’دو خواتین مسافروں نے، جو ٹرمینل دو سے پرواز کرنے والی تھیں، مذہبی اور صحت کی بنیاد پر نئے طریقہ کار کے تحت تلاشی دینے سے انکار کیا۔‘

’نئے سکینروں سے متعلق حکومت کے احکامات کے مطابق ان خواتین کو جہاز پر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔‘

دونوں خواتین نے اپنے ٹکٹوں کو ضائع ہونا برداشت کیا اور ائیرپورٹ سے چلی گئیں۔

امریکی ائیرپورٹوں پر مسافروں کے یہ سہولت موجود ہے کہ مسافر سیکننگ پر اعتراض کی صورت میں سکیورٹی عملے سے جامہ تلاشی کروا سکتے ہیں۔
Logged

""It breaks your heart to see the one you love is happy
with someone else, but it's more painful to know that
the one you love is unhappy with you"".
Pages: [1]   Go Up
  Print  
 
Jump to:  

     
Powered by MySQL Powered by PHP Contents copyright © Hujra.net, All rights reserved.
Powered by SMF 1.1.11 | SMF © 2006-2009, Simple Machines LLC
TinyPortal v0.9.8 © Bloc
Valid XHTML 1.0! Valid CSS!