Home    Arcade    Help    Login    Register  
July 30, 2010, 03:34:03 AM
*
Welcome, Guest. Please login or register.
July 30, 2010, 03:34:03 AM

Login with username, password and session length
Search
Google
Recent Topics
[July 27, 2010, 09:54:41 AM]

[July 26, 2010, 02:51:13 PM]

[July 26, 2010, 12:17:21 PM]

[July 22, 2010, 05:26:33 AM]

[July 19, 2010, 02:54:59 AM]

[July 18, 2010, 07:03:51 PM]

[July 18, 2010, 04:19:32 PM]

[July 17, 2010, 11:57:57 AM]

[July 17, 2010, 11:55:42 AM]

[July 16, 2010, 06:23:07 AM]
Pages: [1]   Go Down
  Print  
Author Topic: عامر خان کے والد انتقال کر گئے  (Read 282 times)
dimple
Super Member
*****
Offline Offline

Gender: Female
Posts: 2,637


Love your Life


« on: February 03, 2010, 11:30:51 PM »



طاہر نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز بطور معاون ہدایت کار کے شروع کیا
فلمساز، ہدایت کار اور بالی ووڈ اداکار عامر خان کے والد طاہر حسین منگل کے روز ممبئی میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ ان کی آخری رسومات بدھ کو ادا کی جائیں گی۔ طاہر حسین اپنے بیٹے عامر خان کے فلیٹ میں تھے جب انہیں دل کا شدید دورہ پڑا۔

طاہر کے پسماندگان میں ان کی بیوہ زینت، دو بیٹے عامر اور فیصل کے علاوہ دو بیٹیاں فرحت اور نگہت ہیں۔ نگہت کے بیٹے عمران خان بھی بالی ووڈ اداکار ہیں۔

عامر اپنی بیوی کرن راؤ کے ہمراہ امریکہ میں فلم فیسٹول میں شرکت کے لیے گئے تھے جہاں ان کی ہوم پروڈکشن میں بننے والی فلم ’پیپلی لائیو‘ کی نمائش ہونے والی تھی۔ عامر بدھ کو اپنے والد کی آخری رسومات میں شرکت کرنے کے لیے ممبئی پہنچیں گے۔ حسین کی ایک بیٹی فرحت جو امریکہ میں ہیں وہ بھی ممبئی پہنچنے والی ہیں۔

طاہر حسین اپنے وقت کے نامور ہدایت کار اور فلمساز ناصر حسین کے سب سے چھوٹے بیٹے تھے۔ طاہر نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز بطور معاون ہدایت کار کے شروع کیا۔ سنہ انیس سو پچاس میں انہوں نے فلم ’تم سا نہیں دیکھا‘ اور ’دل دے کے دیکھو‘ میں ہدایت کاری کی۔

راج کپور کی فلم تیسری منزل میں پروڈکشن ایگزیکٹو بنے۔ پھر ’جب پیار کسی سے ہوتا‘ اور ’دل دے کے دیکھو‘ جیسی فلمیں بنائیں۔ لیکن اس کے بعد انہوں نے اپنی پروڈکشن کمپنی کی تشکیل کی جس کے تحت انہوں نے کئی فلمیں جیسے ’کارواں‘، ’ہمارا خاندان‘ اور ’زخمی‘ بنائیں جو قابل ذکر ہیں۔لیکن پھر انہوں نے اداکاری کے میدان میں طبع آزمائی کی۔ فلم ’جب پیار کسی سے ہوتا ہے‘، ’جنم جنم کا ساتھ‘ اور ’پیار کا موسم‘ میں انہوں نے چھوٹے رول کیے۔ لیکن اداکاری میں کامیابی نہ ملنے کے بعد انہوں نے فلمسازی کے میدان میں قدم رکھا۔

راج کپور کی فلم تیسری منزل میں پروڈکشن ایگزیکٹو بنے۔ پھر ’جب پیار کسی سے ہوتا‘ اور ’دل دے کے دیکھو‘ جیسی فلمیں بنائیں۔ لیکن اس کے بعد انہوں نے اپنی پروڈکشن کمپنی کی تشکیل کی جس کے تحت انہوں نے کئی فلمیں جیسے ’کارواں‘، ’ہمارا خاندان‘ اور ’زخمی‘ بنائیں جو قابل ذکر ہیں۔

حسین نے اداکاری اور فلمیں بنانے کے بعد ہدایت کاری کے میدان میں بھی قدم رکھا۔ اپنے بیٹے عامر اور جوہی چاولہ کے ساتھ انہوں نے فلم ’تم میرے ہو‘ بنائی۔

طاہر حسین کی بنائی تین فلموں میں کام کر چکی آشا پاریکھ نے ان کی موت پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بہت ہی زندہ دل اور نیک دل انسان تھے۔ ’میرے ان کے ساتھ دیرینہ تعلقات تھے۔ انہوں نے میرے ساتھ فلم ’دل دے کے دیکھو‘ میں کام کیا تھا۔ وہ ہر وقت مسکراتے رہتے تھے۔‘

اداکارہ جوہی چاولہ جنہوں نے حسین کی فلم تم میرے ہو میں کام کیا تھا نے کہا ’وہ میرے لیے والد کی طرح تھے۔ ان کی موت نے مجھے بے حد صدمہ پہنچا ہے۔‘

فلمساز، اداکار اور ہدایت کار راکیش روشن نے حسین کی موت کو ان کے خاندان کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیا۔ مہیش بھٹ کہتے ہیں کہ طاہر حسین جیسے انسان آج کل دنیا میں نہیں ملتے۔ ہمہ جہت شخصیت کے مالک حسین ایک نیک انسان بھی تسی اردو ڈاٹ کام ، ممبئی
Logged

""It breaks your heart to see the one you love is happy
with someone else, but it's more painful to know that
the one you love is unhappy with you"".
Pages: [1]   Go Up
  Print  
 
Jump to:  

     
Powered by MySQL Powered by PHP Contents copyright © Hujra.net, All rights reserved.
Powered by SMF 1.1.11 | SMF © 2006-2009, Simple Machines LLC
TinyPortal v0.9.8 © Bloc
Valid XHTML 1.0! Valid CSS!