Home    Arcade    Help    Login    Register  
September 06, 2010, 01:59:51 AM
*
Welcome, Guest. Please login or register.
September 06, 2010, 01:59:51 AM

Login with username, password and session length
Search
Google
Recent Topics
[Today at 01:20:58 AM]

[Today at 01:19:05 AM]

[Yesterday at 02:11:04 AM]

[September 04, 2010, 03:59:56 AM]

[September 03, 2010, 05:45:31 PM]

[September 01, 2010, 04:32:51 PM]

[September 01, 2010, 01:41:23 AM]

[August 31, 2010, 03:05:10 AM]

[August 30, 2010, 06:36:45 PM]

[August 27, 2010, 03:59:46 AM]
Pages: [1]   Go Down
  Print  
Author Topic: سڈنی ٹیسٹ میں پاکستان کو شکست  (Read 865 times)
dimple
Super Member
*****
Offline Offline

Gender: Female
Posts: 2,644


Love your Life


« on: January 07, 2010, 03:29:54 AM »

سڈنی ٹیسٹ کے چوتھے دن آسٹریلیا نے پاکستان کو چھتیس رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔

آسٹریلیا نے پاکستان کو فتح کے لیے ایک سو چھہتر رنز کا ہدف فراہم کیا تھا تاہم پوری پاکستانی ٹیم ایک سو انتالیس رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔


کلِک سڈنی ٹیسٹ کے چوتھے روز کے مناظر

پاکستان کی جانب سے کوئی بھی بلے باز بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہا اور عمر اکمل انچاس رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن ہورٹز نے پانچ، جانسن نے تین جبکہ بولنجر نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

چوتھے دن جب آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز دوبارہ شروع کی تو مائیک ہسی اور پیٹر سِڈل نے نویں وکٹ کی شراکت میں ایک سو تیئیس رنز بنا ڈالے۔ پیٹر سڈل اڑتیس رنز بنا کر محمد آصف کی گیند پر مصباح الحق کی ہاتھوں کیچ ہوئے۔ یہ ٹیسٹ کرکٹ میں پیٹر سڈل کا سب سے بڑا سکور تھا۔

ان کے آؤٹ ہونے کے بعد ڈّگ بولنجر میدان میں اترے لیکن وہ بغیر کوئی رن بنائے دانش کنیریا کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔مائیک ہسی نے ایک سو چونتیس رنز بنائے اور وہ ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی طرف سے دانش کنیریا نے ایک سو اکاون رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ عمر گُل نے تین اور محمد آصف نے دو وکٹیں لیں۔


دانش کنیریا نے آسٹریلیا کی دوسری اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کیں
پاکستانی اننگز کا آغاز اچھا نہ تھا اور ستّتر کے مجموعی سکور پر اس کی پانچ وکٹیں گر چکی تھیں۔ بعد میں آنے والے کھلاڑیوں میں سے بھی عمر اکمل کے سوا کوئی بھی بلے باز جم کر نہ کھیل سکا اور پاکستان نے سیریز برابر کرنے کا موقع گنوا دیا۔

سڈنی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی ٹیم پہلی اننگز میں محمد آصف کی شاندار بالنگ کی بدولت صرف ایک سو ستائیس رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ اس کے جواب میں پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں تین سو تینتیس رنز بنائے تھے اور آسٹریلیا پر دو سو چھ رنز کی برتری حاصل کی تھی۔

تین میچوں کی اس سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو رن سے شکست دی تھی جبکہ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ ہوبارٹ میں چودپ سے اٹھارہ جنوری تک کھیلا جائے گا۔

پاکستان کی ٹیم: عمران فرحت، سلمان بٹ، فیصل اقبال، محمد یوسف (کپتان) عمر اکمل، مصباح الحق، کامران اکمل، محمد سمیع، عمر گل، محمد آصف اور دانش کنیریا۔

آسٹریلیا کی ٹیم: فلپ ہیوز، شین واٹسن، رِکی پونٹنگ، مائیکل کلارک، مائیک ہسی، مارکس نارتھ، بریڈ ہیڈن، مچل جانسن، ناتھن ہورٹز، پیٹر سڈل اور بولنجر۔

Logged

""It breaks your heart to see the one you love is happy
with someone else, but it's more painful to know that
the one you love is unhappy with you"".
kish
Sr. Member
****
Offline Offline

Gender: Male
Posts: 566


I'm a llama!


WWW
« Reply #1 on: January 07, 2010, 04:22:49 AM »

dair kha kaar washo che pakistan wabailala..
akher pakistan key di sokk chey pakistan la ba tooraa wakree.


da auss tol nawaban di..dui ghwari chey lobaa dui wakree aw feilding  mandey warla nowkaraan awahi.
Logged

مست ليوے وي په توکل باندے وي ژود د پښتون
دغه خويونه په مزاج کښې کوي خوند د پښتون

zama paijandgalo
dimple
Super Member
*****
Offline Offline

Gender: Female
Posts: 2,644


Love your Life


« Reply #2 on: January 07, 2010, 04:36:48 AM »

hahahahah kish sb da khabara yo bilkol sayi da chi di vai chi game munga kao au mande bul cha vahale well said
kish sb sam me vakhandal da exam tension wo ramane tension me khatam sho
au dumra easy target wo au agho di pura na ko asal ke di ba yara yara game kai di tol nafsyti au ihsas kamtari ki di
Logged

""It breaks your heart to see the one you love is happy
with someone else, but it's more painful to know that
the one you love is unhappy with you"".
Pages: [1]   Go Up
  Print  
 
Jump to:  

     
Powered by MySQL Powered by PHP Contents copyright © Hujra.net, All rights reserved.
Powered by SMF 1.1.11 | SMF © 2006-2009, Simple Machines LLC
TinyPortal v0.9.8 © Bloc
Valid XHTML 1.0! Valid CSS!